24 جون 2014 - 14:14
مصر میں الجزیرہ ٹی وی چینل کے تین صحافیوں کو سزائیں

مصر کی ایک عدالت نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے تین صحافیوں کو اخوان المسلمین سے تعاون کرنے اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کے الزام میں سات سے دس سال کی سزا سنائی ہے۔

ابنا: پیر کو جج نے الجزیرہ انگلش چینل کے تین صحافیوں پیٹر گریسٹ، محمد فہمی اور باہر محمد کو یہ سزا سنائی۔ ان تین صحافیوں کو دسمبر میں سابق صدر محمد مرسی کی حکومت کے تختہ پلٹنے کے بعد قاہرہ میں پرتشدد واقعات کی رپورٹنگ کرتے وقت گرفتار کیا گیا تھا۔

گریسٹ اور فہمی کو سات سال، جبکہ باہر محمد کو دس سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ الجزیرہ کے 6 دیگر صحافیوں کو بھی ان کی غیر موجودگی میں 10 سال کی سزا سنائی گئی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب الجزیرہ نے اپنے صحافیوں کے خلاف لگے الزامات کی تردید کی ہے اور انہیں بے قصور قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ مصر کی حکومت نے اخوان المسلمین کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا اور اس کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

.......

/169